(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ مجھے شکست تو دے نہیں سکتے اب نااہل کرانے کی سازشیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے اپنے ملک کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجتے ہیں اور پھر ملک کیلئے پیسے لینے آئی ایم ایف کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ ہم پر چوروں اور ڈاکوں مسلط کیا گیامیں چاہتا ہوں کہ میری قوم خودار اور غیرت مندہو۔جب تک یہ ہم پر مسلط ہیں ہماری دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں ڈر تھا عمران خان رہ گیا تو یہ جیل میں چلے جائیں گے،نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ، بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو اداروں سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جتنا مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کرو گے میں اتنی قوت سے تمہارے مقابلے میں آوں گا ۔جب ہمیں ہٹایا گیا تو اس وقت ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا ۔ہماری معیشت بہت اوپر جارہی تھی آج آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ہماری معیشت سکڑ رہی ہے بیروز گاری بڑھ رہی ہے ۔
عمران خان نے پشاور جلسے کے شرکاسے خطاب میں کہا کہ میں جب بھی آپ کو کال دوں گا کیا آپ تیار ہیں ؟؟ میں آپ کو جب بھی کال دوں آپ نے اسلام آباد پہنچنا ہے، میں جلد آپ کو اسلام آباد کی کال دوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کریم خان کو پولیس نے روک لیا