سوات: زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈٰسک) سوات میں مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ارضِ پاک کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 192 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔