ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی،انٹر بینک کے بعد  اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی

Sep 06, 2023 | 10:12:AM

(24نیوز)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے سے کم ہوکر 306.98 روپے پر بند ہوا،گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 307 روپے کی بلند سطح بھی عبور کرگیاتھا،امریکی ڈالر پہلی بار 307روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا ۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے سے گھٹ کر 312 روپے تک گرگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں یوور 8.50 روپے سستا ہوکر 335روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 397 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم2 روپے سستا ہوکر 86.80 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2.70 روپے سستا ہوکر 83.30 روپے تک گرگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا،

یہ بھی پڑھیں: تیل کے حوالے سے وزارت توانائی نے بڑا اعلان کر دیا

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  درآمدی بل کی وجہ سے روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان دیکھاجا رہا ہے ،بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی  ہے ،اگست میں درآمدی بل 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند،بڑی خبر آ گئی

  صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انتظامی کریک ڈاؤن ، بلیک مارکیٹ کرنے والے انڈر گراونڈ ہوگئے، ڈالر کو بلا وجہ خریدنے والے مارکیٹ سے غائب ہوگئے ۔

روپے کی قدر میں بہتری پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار سرگرم 

100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ,100 انڈیکس 0.69 فیصد اضافے سے 45 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا,4.81  ارب روپے مالیت کے 13.9 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا. 

مجموعی طور پر 304 کمپنیں کے شئیرز میں کاروبار کیا گیا،181 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ اور 99 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی

ڈالر کی قیمت میں کمی کیوں ہو رہی ہے ؟ اندر ونی کہانی سامنے آ گئی

نگران وفاقی حکومت نے سمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاہے ،سہولت سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ، سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔

مکمل فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں، ایک طویل کریک ڈاؤن کی شروعات کر دی گئی ہے ، وزارت داخلہ نے کہا کہ اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں ، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں