(دور نایاب) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
نگران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 6ستمبر1965 ہماری دفاعی تاریخ کا یادگار دن ہے۔ 6 ستمبر1965 جیسے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھ کہ دنیا کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔
مزید پڑھیں: چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ بھر میں سکول کل بند رہیں گے
اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔