(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ڈی آئی جی کامران عادل عدالت پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے رپورٹ میں عمران ریاض کی بازیابی کیلئے مہلت کی استدعا کر دی،عدالت نے آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلئے مہلت دیدی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر احمد ہاشمی،پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے،اس موقع پر آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کے والد بھی عدالت میں موجود ہیں،عمران ریاض کو بازیاب کرانے میں کافی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ہم اسے بازیاب کروا لیں گے ،آئندہ 10سے 15دنوں میں خوشخبری سنائیں گے ،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو 14 دن کی مہلت دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کے حوالے سے وزارت توانائی نے بڑا اعلان کر دیا
آج شام 5بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کر کے مطمئن کیا جائے گا۔بعدازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا