ڈالر کا ریٹ کیوں کم ہو رہا ہے؟ اندر ونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے سمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ،ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاہے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق سہولت سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ، سخت کارروائی کی جارہی ہے ، مکمل فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں، ایک طویل کریک ڈاؤن کی شروعات کر دی گئی ہے ، وزارت داخلہ نے کہا کہ اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں ، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اوپن مارکیت میں ڈالر 336 پر پہنچنے کے بعد اب 315 روپے پر آ گیاہے اور انٹربینک کے ساتھ فرق جلد ہی مزید کم ہوتا دکھائی دے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی
دوسری جانب چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے، اس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ہمیں مانیٹرنگ پر کوئی اعتراض نہیں، ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست ہم نے خود آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، اب اس میں کمی آئے گی۔