پی ٹی آئی کے گرد مزید گھیرا تنگ، ایک اور ٹکٹ ہولڈر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی کے گرد مزید گھیرا تنگ ایک اور ٹکٹ ہولڈر احسن عباس کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
احسن عباس پسرور حلقہ پی پی 40 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھےیہ سابق صوبائی وزیر غلام عباس کے صاحبزادے ہیں احسن عباس 9 مئی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے نے انہیں 19 اگست کو سائفر کی گمشدگی کے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا تھا۔
اسلام آباد آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔
مزید پرھیں:’جیل میں مکھیاں،چھت سے پانی ٹپکتا ہے،نیند نہیں آتی‘
پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی، پی ٹی آئی وائس چئرمین جناب شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، یاسمین راشد، و دیگر رہنما اس وقت جیل میں ہیں اور ان کے مختلف مقدمات میں ٹرائیل ہورہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ورکرز بھی جیلوں میں ہیں جن میں خدیجہ شاہ، و دیگر خواتین بھی جیلوں میں بند ہیں۔
اور اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے کافی سارے رہنما جس میں پرویز خٹک، عمران اسماعیل وغیرہ پارٹی کو خیر باد کہ گئے ہیں۔ جو آج مختلف پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ اور اپنے آپ کو سانحہ 9 مئی کیس میں بری الذمہ کر گئے ہیں۔