خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات پر خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔
2 رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیں،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں، ملزمان نئی دفعات کے بعد ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔
سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعات لگا دی گئی ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ملزمان ریمانڈ پر ہیں، مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان