پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
آئی جی اسلام آ باد اور ڈی سی اسلام آ باد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایچ اوتھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فریقین کو طلب کر کے ان کے خلا ف توہین عدالت کی کارروائی کی جا ئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آ رڈنینس کے تحت سزادی جائے ،فریقین کےخلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان