رکاوٹیں دور ہو جائیں تو آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک لے جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹرعمر سیف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے انڈسٹری کے فروغ سے متعلق جامع منصوبے کی منظوری دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں دور ہوجائیں تو آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر سے 10 ارب ڈالرز تک لے جاسکتے ہیں لیکن منصوبوں پر متعلقہ محکموں کے تعاون سے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا معاشی استحکام میں بنیادی کردار ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سروسز سیکٹر میں بہتری کیلئے نوجوانوں کی عالمی تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی کے اقدامات شروع کر رہے ہیں، انڈسٹری اور اکیڈمیا کے تعاون سے 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے اور ان تربیت یافتہ پروفیشنلز سے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: عوام،فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنادیا،آرمی چیف
نگران وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ معروف پیمنٹ گیٹ وے پے پال اور اسٹرائپس کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،5 لاکھ فری لانسرز کیلئے مشترکہ ورکنگ مراکز سے ان کی صلاحیت کو سالانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھایا جاسکے گا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے نگران وزیراعظم کو بتایا کہ آئندہ 10 ماہ میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے قیمتوں کا تعین ریجن کے تحت کرنے سے اربوں ڈالرز کا حصول ممکن ہوگا، ملک بھر میں تیز ترین کنکٹیویٹی کیلئے اسٹارلنک سروسز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔