سندھ بار کونسل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ بار کونسل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ بھی چیلنج کر دیئے گئے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وزارت قانون ،وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ترمیمی ایکٹ کو صدارتی حمایت حاصل نہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ آور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیا جائے،9 اور 10 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کو سویلین عدالتوں میں منتقل کیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے سے روکے،عدالت سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو خلاف آئین قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آگیا