پاکستان میں مقیم 6 ہزار افغانیوں کو کینیڈا بھیجنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں مقیم 6 ہزار افغانیوں کو بھجوانے کی اجازت مانگ لی جن کی منتقلی کا خرچ بھی کیںیڈا کا ہائی کمیشن ادا کرے گا۔
اس حوالے سے مزید معلومات ملی ہیں کہ جن افغانیوں کا ریکارڈ نہیں اور جن کے اوور سٹے چارجز ہیں وہ جرمانہ بھی کینڈین حکومت ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جن افغانیوں کا ریکارڈ نہیں ان سے فی کس 800 ڈالرز کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ ایگزٹ پرمٹ کیلئے فی افغانی کی پراسس فیس 30 ڈالر ہوگی۔ ایسے ہی جن افغانیوں کا ریکارڈ نہیں ان کو 2 سال کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: رکاوٹیں دور ہو جائیں تو آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک لے جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف
خیال رہے کہ ان 6 ہزار افغانیوں کو کینیڈا منتقل کرنے کا عمل دسمبر تک مکمل ہوگا اور ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے افغانیوں کو کینیڈا منتقل کرنے اور افغان پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
کینیڈا، برطانیہ، امریکا اور دیگر ممالک نے افغانیوں کی منتقلی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں معاہدہ کر رکھا ہے۔