نیپالی گلوکارہ کس پاکستانی کھلاڑی کی مداح ؟ دل کھول کر رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی خوبصورتی اور سریلی آواز کی وجہ پاکستانیوں کے دل میں گھر والی نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں۔
نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ نے کہا ہے کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کیلئے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے ایشیا کپ میں گانے کی پیشکش ہوئی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اب میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں، جب سے ایشیا کپ میں گانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں، پاکستانی مرحوم گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت موجودہ گلوکار راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم کا کوئی جواب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان