خیبرپختونخوا میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس ہوا، جس میں وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی سمیت چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے محکمہ لیبر، صحت، ریلیف، اوقاف، بہبو آبادی، بلدیاتی حکومت زراعت پر بات کی گئی۔
نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 24 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔
علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے اسکولوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجاویز کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دو مزید ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
صوبائی نگراں کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی کو ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی، ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کیلئے جاری اے آئی پی منصوبے کے مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔
کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرز پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023ء میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں زرعی ترقی کیلئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔