کیپیٹل ہل حملہ،پراڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما کو 22 سال قید کی سزاسنادی

Sep 06, 2023 | 22:52:PM

(ویب ڈیسک)امریکا میں 6 جنوری کو کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پراڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021کو حملہ کیا گیا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو کی پراڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ہے،استغاثہ نےٹیریوکو 33 سال قید کی سزا دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے کہاکہ 6جنوری 2021 کو پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی روایت توڑی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاﺅنٹ ڈاﺅن کرنے والی سائنسدان چل بسیں

واضح رہے کہ چند روز قبل کیپیٹل ہل پر حملے کے مقدمے میں ہی پراڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو رہنماں کو طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی، انتہائی دائیں بازو گروپ کے ایک اعلی لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے جو اب تک کی تمام سزاں میں دوسری بڑی سزا ہے۔

مزیدخبریں