ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،ایشیا کپ میں شاندار باؤلنگ کی بدولت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 5 نمایاں بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بلےبازوں میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھارت اور نیپال کیخلاف شاندار باؤلنگ کے بعد ٹاپ 5 میں شامل کر لیے گئے، ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے،پاکستانی فاسٹ بولر نے دو میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سری لنکن کرکٹ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
تازہ ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں جبکہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام تیسری اور فخر پانچویں پوزیشن پر تھے۔
دوسری جانب بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے ہیں