ّ(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے بجلی کے بلوں بڑھتے بلوں اور مہنگائی کے طوفان کیخؒلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ عوام پر ظلم کے خلاف چاروں گورنرہاؤسز کے باہر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور ہامری تحریک پرامن اور آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تیاری
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کی بجائے شاہی افسران کو مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے اور حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف بھی فراہم کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 8، 9 ، 10ستمبر کو رحیم یار خان، لیہ، مظفرگڑھ احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ 15ستمبر کو فیصل آباد 21اور 22کو راولپنڈی اور ملتان میں اپنے مطالبات منوانے کیلئے دھرنوں دیے جائیں گے۔