سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے دیدہ زیب ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سٹیٹ بینک نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک نئے نوٹوں کے دیدہ زیب ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیے ہیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 روپے ، 500 روپے ، 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ،جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی ، نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں، نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے ، اسکے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔، گورنر نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے عوامی قبولیت ہوئی تو جاری کریں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا، جس میں کئی فنکاروں نے اپنی شاندار تخلیقات کے لیے پوزیشن حاصل کی ۔ 10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا، جبکہ مسٹر مرزا سفیان کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ دیگر قابل ذکر فاتحین میں 20 روپے کے نوٹ کے لیے مسٹر ہارون خان اور 100 روپے اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے محترمہ میمونا افضل شامل ہیں، جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا۔
10 روپے 20 اور 100 اور 500 اور 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے ،ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے ،اسی نوٹ کی پچھلی طرف ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے ، ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو منتخب کیا ،دس روپے مالیت کے نوٹ کے آرٹسٹ ، ڈیزائنرر ڈاکٹر شیری عابدی نے جیتا ،دس روپے مالیت کے نوٹ کا دوسرا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر مرزا سفیان نے جیتا،20روپے مالیت کے نوٹ کا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر مرزا ہارون خون نے جیتا،100 روپے اور 5000 روپے مالیت کے نوٹ کا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر میمونہ افضل نے جیتا،500روپے مالیت کے نوٹ کا پہلا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر ہادیہ حسن نے جیتا،1000روپے مالیت کے نوٹ کا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر نورین اسلم نے جیتا،5000روپے مالیت کے نوٹ کا انعام آرٹسٹ ، ڈیزائنرر کریم محمد نے جیتا،شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی ہے۔