پراپرٹی کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گی جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے،نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر 7فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے، ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔