(ویب ڈیسک)چودھری برادران کے درمیان برف پگھل گئی، ایک عرصے بعد چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چودھری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا، ملاقات کیلیے چودھری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا اُن کے پاس جائیں۔
چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا،ذرائع کے مطابق چودھریی برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔