اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ کی کئی عرصے بعد ملاقات
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔