جن ممالک کا دفاع کمزور ہوتا ہے وہ ٹوٹ جاتے ہیں: مشعال ملک

Sep 06, 2024 | 09:13:AM
جن ممالک کا دفاع کمزور ہوتا ہے وہ ٹوٹ جاتے ہیں: مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ جن ممالک کا دفاع کمزور ہوتا ہے وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں,انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، آزاد کشمیر میں پاکستانی آرمی بھارتی جارحیت سے شہریوں کو بچاتی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بے تحاشا قربانیاں دیں۔