رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

گرفتار ملزم جھینگو گروپ کا اہم کمانڈر جس کی شناخت ماجد عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے

Sep 06, 2024 | 09:26:AM

( سلمان سلیم )کراچی میں رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتارہوگیا، گرفتار ملزم لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کا اہم کمانڈر ہے جس کی شناخت ماجد عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکے مطابق رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتارکرلیاگیاہے, گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارکے تعلق رکھنے والے جھینگو گروپ سے ہے اور ملزم جھینگو گروپ کا اہم کمانڈر ہے,ملزم کے قبضے سے 1 پستول بھی برآمد ہوئی ہے،ملزم کی شناخت ماجد عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے اوراسے علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

ایس ایس پی سٹی کاکہناہے کہ ملزم رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث رہا ہے،ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے 13 مارچ 2018ء کو بغدادی کے علاقے میں فواد حسین نامی رینجرز اہلکار کو شہید کیا تھا،اسی دوران ملزم کے 3 ساتھی بھی ہلاک ہوئے اور 1 زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا،ملزم قتل ، اقدام قتل, پولیس مقابلے,دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی میں ملوث رہا ہے،ملزم اس سے قبل 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

مزیدخبریں