پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان) پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سورج کی تیز کرنوں کے باعث،شہر لاہور میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے آج لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے،شہر میں آج 40فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے اور موسم خوشگوار ہے،شہر میں جنوب مغرب سمت سے 15 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ہے،زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی20 ویں نمبر پر،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پرآ گیا۔