5کروڑدیت موصول،لواحقین نےکارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشا کو معاف کردیا

Sep 06, 2024 | 10:27:AM
5کروڑدیت موصول،لواحقین نےکارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشا کو معاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف) کراچی کار ساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین نے صلح کرلی،جاں بحق 2 افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے درمیان حلف نامے کی کاپی سامنے آگئی۔

 ذرائع کے مطابق تناشا کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد دیت ادا کردی،جاں بحق آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔حادثے کےزخمیوں کو بھی الگ سے رقم ادا کردی گئی۔

حلف نامے نتاشا کی درخواست ضمانت کی سماعت پر پیش کئے جائیں گے ،  حلف نامے جاں بحق عمران عارف کی اہلیہ ،بیٹے اور بیٹی کی جانب سے جمع کرائے جائیں گے،حلف نامے کی کاپی سٹی 21 نے حاصل کرلی۔

جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء کی جانب سے حلف نامہ تیار کروالیا گیا۔ورثاء کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا،نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ ہلاک ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران ،بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔
حلف نامہ  میں اقرار کیا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ،ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ،ہم نے بغیر کسی دباؤیہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے ،ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔