نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر بچالیا،سیدنورکاانکشاف

ماضی میں شان شاہد اپنی کچھ فلمیں فلاپ ہونے پر امریکا چلے گئے تھے

Sep 06, 2024 | 11:08:AM
نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر بچالیا،سیدنورکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف ہدایت کار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کے کیریئر کو بچایا۔

"شومین آف لالی ووڈ"سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پرگفتگو کی۔

سیدنورنے نے بتایا کہ ماضی میں شان شاہد اپنی کچھ فلمیں فلاپ ہونے پر جب امریکا چلے گئے تھے تو اس وقت نعمان اعجاز میرے ساتھ فلم "گھونگھٹ"میں کام کر رہے تھے تاہم  کچھ وجوہات کی بناء پرنعمان اعجاز نے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کے بعد شان شاہد کو اس فلم کی پیشکش کی گئی،خوش قسمتی سے یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اورشان شاہد کی فلموں میں واپسی ہوگئی۔

شان شاہد اس وقت ملک کے سب سے بڑے فلم اسٹاربلکہ پاکستانی فلموں کے اکلوتے سپراسٹارہیں جوسیدنورکی بھی کئی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔