کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی مزارِ اقبال پر حاضری

Sep 06, 2024 | 11:25:AM

 (24نیوز)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی گئی۔

مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا۔

 کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

مزیدخبریں