سجل علی کےہاتھ کی نمک والی چائے بھی پی لوں گا،فیروزخان

چندسال قبل سجل علی اورفيروزخان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی پھرکچھ وجوہات كی بنا پرراستے جدا ہوگئے 

Sep 06, 2024 | 11:56:AM
سجل علی کےہاتھ کی نمک والی چائے بھی پی لوں گا،فیروزخان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارفیروزخان نے طویل عرصے بعد سجل علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ میں سجل علی کےہاتھ کی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔

فیروزخان نے حال ہی میں اپنی بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔

فیروز خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ہدایتکارامتیاز علی کے ساتھ کام کرناپسند کروں گا۔

بھارتی صحافی نے فیروز خان کے سامنے عالیہ بھٹ، کترینہ کیف،رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری کا نام لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان میں سے کون سی دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ سوال کے جواب میں اداکار نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کا نام لیا۔

فیروزخان نے سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں، اُن سے مل بھی چکا ہوں اور ہماری ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی، وہ اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں، اُنہوں نے رنبیر کپور سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے رنبیر کپور کی فلم "راک اسٹار" بہت پسند ہے،میں نے یہ فلم دیکھ کر ہی اداکاری شروع کی تھی، اگر کبھی اداکار سے ملاقات ہوئی تو اُن سے فلم "راک اسٹار"میں کام کرنے کا تجربہ پوچھوں گا۔

فیروز خان نے کہا کہ میں عامر خان کا بھی فین ہوں،اگر اُن سے ملاقات کا موقع ملا تو اُن سے اُن کے منفرد کرداروں کے انتخاب اور تیاری سے متعلق سوال پوچھوں گا۔

بھارتی صحافی نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کہ اگر سجل علی آپ کو چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو آپ کیا کریں گے؟،اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ میں سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔

واضح رہے کہ چندسال قبل سجل علی اورفيروزخان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اوردونوں شادی كے خواہش مند بھی تھے،معروف اداكارہ حمائمہ ملك بھی اكثر مقامات پر سجل علی كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ليكن کچھ وجوہات كی بنا پر ان كے راستے جدا ہوگئے تھے۔