ایبٹ آباد:نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،دوسرا زخمی

Sep 06, 2024 | 12:21:PM
ایبٹ آباد:نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،دوسرا زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیر اعوان)ایبٹ آباد میں پولیس پر نامعلوم شخص نے فائرنگ  کر دی جس کے  نتیجے میں 1اہلکار شہید  جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او کے مطابق تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے،اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا تواس نے فائر نگ کر دی جس سے شاہ زیب نامی کانسٹیبل شہید  جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کو ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔