( زبیر اعوان)ایبٹ آباد میں پولیس پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ڈی پی او کے مطابق تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے،اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا تواس نے فائر نگ کر دی جس سے شاہ زیب نامی کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کو ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔