(طیب سیف)اسلام آباد کے مصروف کاروباری مرکز آئی ایٹ میں دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص گاڑی میں سوار تھا، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی،پانچ منٹ تک شدید فائرنگ ہوتی رہی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد مقتول جان بچانے کے لئےزیر تعمیر بلڈنگ میں چلا گیا تاہم ملزمان عمارت میں بھی گھس گئے، مقتول پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔