ملالہ یوسفزئی کی بطورپروڈیوسرپہلی فلم"لاسٹ آف دی سی ویمن" کاٹریلر

فلم کی کہانی خوراک کی تلاش میں بغیرآکسیجن سمندر کی تہہ تک جانے والی غوطہ خور کورین خاتون کے گردگھومتی ہے

Sep 06, 2024 | 14:18:PM
ملالہ یوسفزئی کی بطورپروڈیوسرپہلی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بطور پروڈیوسرپہلی ہالی ووڈ فلم"لاسٹ آف دی سی ویمن" کاپہلاٹریلرجاری کردیاگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جوخوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیرسمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے اور تمام خطرات کے باوجود اپنا کام جاری رکھتی ہے۔

ملالہ یوسفزئی اس دستاویزی فلم کواپنے پروڈکشن بینر ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشن کے تحت بطور پروڈیوسر تیار کر رہی ہیں جبکہ سو کم،ایریکا کین ایئر،نیکول اسٹوٹ،ایملی آسبرون اور ہیری گو بھی ان کے ساتھ پروڈیوسر ہیں،میریساتوریس ایرکسن اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔