(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بطور پروڈیوسرپہلی ہالی ووڈ فلم"لاسٹ آف دی سی ویمن" کاپہلاٹریلرجاری کردیاگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جوخوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیرسمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے اور تمام خطرات کے باوجود اپنا کام جاری رکھتی ہے۔
ملالہ یوسفزئی اس دستاویزی فلم کواپنے پروڈکشن بینر ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشن کے تحت بطور پروڈیوسر تیار کر رہی ہیں جبکہ سو کم،ایریکا کین ایئر،نیکول اسٹوٹ،ایملی آسبرون اور ہیری گو بھی ان کے ساتھ پروڈیوسر ہیں،میریساتوریس ایرکسن اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔