فواد خان کی مداح ہوں،ان کے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہوں،اداکارہ وانی کپور

بھارتی میڈیا پر خبر زیرِ گردش ہے کہ فواد خان وانی کپور کے ساتھ جلدنئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

Sep 06, 2024 | 15:24:PM
فواد خان کی مداح ہوں،ان کے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہوں،اداکارہ وانی کپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور بھی پاکستانی سُپراسٹار فواد خان کی مداح نکلیں۔

 وانی کپور نے حال ہی میں ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ میں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فواد خان کے متعدد ڈرامے دیکھے ہیں،مجھے اُن کا کام پسند ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے تو اپنی والدہ کے ہمراہ اُن کے ڈرامے ضرور دیکھتی ہوں۔

 بھارتی اداکارہ نے مزیدکہا کہ میری والدہ بھی فواد خان اور اُن کے ڈراموں کی مداح ہیں،ہرڈرامے میں اُن کا کردار پہلے والے کردار سے مختلف ہوتا ہے،وہ باآسانی مختلف کرداروں میں ڈھل جاتے ہیں،مجھے اُن کے دو ڈرامے"ہمسفر"اور"زندگی گلزار ہے" بہت زیادہ پسند ہیں۔

 وانی کپور نے کہا کہ میری طرح بھارتی شائقین بھی فواد خان سے بہت محبت کرتے ہیں،اُن کی شخصیت اور اُن کا کام ہر ایک کو پسند آتا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی تصدیق یا ان کی تردید نہیں کی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے بھارتی میڈیا پریہ خبر زیرِ گردش ہے کہ فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ آرتی بگدی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔