پاکستانی ڈراموں کی فین ہوں،کاش ہمیں ایساکام کرنے کوملے،بھارتی اداکارہ سیماپاہوا
ڈراموں کی کہانی بہت کمال،زبان بھی خوبصورت ہے،یہاں اردو زبان سننے کو کان ترس گئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سیماپاہوا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہاہے کہ میں پاکستانی ڈراموں کی فین ہوں۔
سیماپاہوانے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈراموں کی کہانی بہت کمال ہے لیکن اس کے علاوہ زبان بھی خوبصورت ہے،یہاں اردو زبان سننے کو کان ترس گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اردو زبان سننے کو ملتی ہے اورڈراموں میں رشتوں کو بہت تفصیل سے دکھایا گیا ہے،ہم اتنی تفصیل سے کام نہ ڈراموں میں کرتے ہیں نہ ہی فلموں میں،میں ان کے کام کودیکھ کردنگ رہ گئی،بہت اچھا کام کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاش ہمیں ایسا کام کرنے کو ملے،دل ترس رہا ہےکوئی ہمیں ایسا ڈرامہ لکھ کردے تو ہم کتنا خوبصورت کام کرسکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سیمانے مزید کہا کہ بہت سے ڈرامے مجھے پسند ہیں لیکن "سنگ مرمر "میرا پسندیدہ ہے، یہ ڈرامہ بہت کمال کا تھا،اس کی سب سے زیادہ خوبصورتی بہو کے منفی کردار کی تھی جس کے جذبات کو بھی دکھایا گیا۔