(علی ساہی)پی ایچ پی کےبعدپنجاب کانسٹیبلری کےجوانوں کو بھی لفٹ لینے سےروک دیا گیا ۔
پنجاب کانسٹیبلری کے افسران و اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق جی ٹی روڈ ،موٹروے پرگاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں ، آئندہ گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی ۔