(ویب ڈیسک)معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا ہےکہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو بریانی کی دکان کھول چکے ہوتے۔
پاکستانی فلم اورڈراموں کے کامیاب اداکار،پروڈیوسراور میزبان فہد مصطفیٰ کے کیرئیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں میزبان محب مرزا نے ان سے ایک شو کے دوران پوچھا تھا کہ اگر آپ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میرے والد مجھے بریانی کی شاپ کھول کر دینے والے تھے۔
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ میرے ایک دوست ہیں جن کی اہلیہ کی بریانی کی آؤٹ لیٹ ہے، میرے والدین بھی ان سے واقف ہیں،شوبز میں آنے سے قبل میرے والد مجھے ان کے گھر لے کر بھی گئے تھے جس دوران دوست کی اہلیہ کی امی نے مجھے بتایاتھا کہ بریانی کا بزنس کس طرح چلتا ہے،ان کی امی نے مجھے بوٹیوں کا حساب بھی بتایا تھا لہٰذا اگر میں شوبز میں نہ آتا توبریانی کی دکان کھول چکا ہوتا۔
اس پرازراہِ مذاق محب مرزا نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی کی دکان کھول لیتے تو کیا اس میں آلو ہوتا ؟ جس پر فہد نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ میری بریانی میں آلو ہوتا یا نہ ہوتا لیکن اگر ایسا ہوجاتا تو یہ میری زندگی کا بہت بڑا آلو ہوتا۔