تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں: چودھری شجاعت

Sep 06, 2024 | 16:56:PM

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

چودھری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ جب سے نئی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے، ارکان پارلیمنٹ نے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کے لئے پارلیمان میں بات کی ہے اور قومی یکجہتی کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں پر پابندی عائد

ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک مین آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیئے اور ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیئے اور تمام سیاستدان مل کر اس پر اپنا کردارادا کریں ، اس موقع پر سابق صدر اور چیئرمین سینٹ  وسیم سجادنے کہا کہ سیاست دشمنی کی بجائے سیاست کے انداز میں بڑھانا چاہیئے ،سیاست میں دشمنی کے تاثر کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں