وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور دیرینہ ساتھی چودھری نثار کے گھر پہنچ گئے

Sep 06, 2024 | 17:43:PM
وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور دیرینہ ساتھی چودھری نثار کے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ، اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور دیرینہ ساتھی چودھری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے ۔

وزیرِ اعظم نے چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی ، مرحومہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوشدامن سردار احسن خان ملال اور سردار محمد علی نیشنل بینک فتح جنگ کی والدہ اور سردار فیضان حیدر خان کی نانی تھیں۔

اس کے بعد وزیراعظم آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی والدہ کے انتقال کے اظہار افسوس کیلئے انکی رہائشگاہ  بھی پہنچے ،وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِاعظم نے کہا کہ والدہ جیسی قیمتی نعمت کے دنیا سے جانے کا غم تا عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے،اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کریں۔