چیمپیئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان

Sep 06, 2024 | 17:48:PM

(24 نیوز )ڈومیسٹک لیگ چیمپیئنز  ون ڈے کپ کے کپتانوں اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

 پی سی بی کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی کو لائنز اور شاداب خان پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث سٹالینز اور محمد رضوان وولوز کےکپتان  ہوں گے،اس کے علاوہ ہرٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیاگیا اور بابراعظم سٹالینزکی ٹیم میں شامل ہیں،پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ 12 ستمبرکو وولوز اور پینتھرزکے درمیان کھیلا جائے گا،پی سی بی کا بتانا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔

مزیدخبریں