ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے:صدر آصف زرداری

Sep 06, 2024 | 17:52:PM

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے ،پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نےپی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کی،اپنے خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے ،پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل ذمہ داریاں پورا کرنے میں مدد دیں گے ، پی این ایس بابر اور حنین کی بحری بیڑے میں شمولیت ملکی بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے، جہاز روایتی ، غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے،جہاز ترکیہ کے ساتھ ہماری مضبوط دوستی ، رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈ پر اعتماد کی علامت ہیں،جہازوں سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحری تجارت کے مسلسل ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے،پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے،  یوم ِدفاع اور شہداء ہمیں ہماری مسلح افواج اور شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے ،   مسلح افواج  اور شہریوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کا دفاع کیا، صدر مملکت نے بحری جہازوں کی سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے سپرد کیں۔ 

صدر مملکت نےمیری ٹائم سیکورٹی، علاقائی استحکام ، سمندری راستوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا،صدر مملکت نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے ، مادر ِوطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 صدر مملکت نےمادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کی ، پاکستان، ترکیہ اور ڈچ ڈیمین شپ یارڈ کی ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا ،پی این ایس بابر اور حنین کے کمانڈنگ آفیسرز اور عملے کو خصوصی مبارکباد دی۔ 

تقریب سے چیف آف نیول  سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی خطاب کیا ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت اہم سنگِ میل ہے ،بحری جہاز پاکستان ، ترکیہ اور رومانیہ کے مابین گہری دوستی اور تعاون کے مظہر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:مریم نواز

مزیدخبریں