(24 نیوز ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب اشارہ ہے، آسٹریلیا کے دورے کے لیے بابر اعظم کی جگہ نیا وائٹ بال کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں،کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی اور اتفاق ہونے پر رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔