جلسہ منسوخ یا ملتوی؟وزیراعلی پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد ترک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار بھاری مشینری ایک دن قبل صوابی پہنچائی جائے گی، مشاورت کے ساتھ پلان اے، بی اور سی تیار کر لیا گیا،ایمبولینسز، بلڈوزر، کرین اور دیگر مشینری 7 ستمبر کو صوابی پہنچائی جائے گی جبکہ ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو 1500 سے 2 ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ورکرز کو ٹرانسپورٹ، خوراک کی فراہمی کی ذمہ داری متعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے کی ہوگی، اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 7 ستمبرتک کارنزمیٹنگز اور گھر گھر ورکرز کو تیارکرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ این او سی منسوخ کرنے کا اس بار بھی امکان ہے، ورکرز اور رہنماؤں کو تمام رکاوٹیں عبورکرکے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پہلے اکٹھے جائیں گے حالات خراب ہوئے تو ہرکوئی جلسہ گاہ انفرادی طور پر پہنچے، 8 ستمبر جلسے سے متعلق وزیراعلی کی زیر صدارت پشاور ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کا گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد