بادلوں کی گھن گرج کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)توقع کی جا رہی تھی کہ مون سون کا سلسلہ اب تھمنے کو ہے لیکن محکمہ موسمیات نے پھر سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخواکی بات کریں تو چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بالائی اضلاع (مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور پشاور ) میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، گجرات اورحا فظ آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان بتایا گیا ہے ، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی ہو سکتی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔