(جاوید اقبال) دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر آئی جی کراچی نے مزید 12 اہلکار معطل کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید 12 ٹک ٹاکرز پولیس اہلکار معطل کردئیے گئے ہیں ،ایک روز قبل بھی 6اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا ،معطل کیے جانے والوں میں تین لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں،معطل کیے جانے والے اہلکاروں کے ایس ایس پیز کو ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں ,نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد18 ہوگئی۔