زیرزمین پانی نکالنے پر ٹیکس کے نفاذ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز جمالی)سندھ ہائیکورٹ نے زیرزمین پانی نکالنے پر ٹیکس کے نفاذ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو پانی بنانے کی کمپنیوں کو جاری لائسنس کا دوبارہ جائزہ لینےاور متعلقہ حکام کو واٹر کمپنیز کا وزٹ کرنے اور لیبارٹریز سے پانی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کمپنیوںکواپنے برانڈ پر منرل واٹر اور بوٹل واٹر واضح لکھنے کا حکم دیدیااور سندھ بھر میں کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پرپابندی عائد کردی۔
عدالت نے تمام یونین کونسلز اور کارپوریشنزکوغیر قانونی زیر زمین پانی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا اور سندھ میں قائم تمام لیبارٹریز تیار کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ۔
عدالت نے سندھ بھر ڈائیلیسز مشینوں اور عملے سے متعلق سیکرٹری صحت سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:17ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان