ن لیگ کا  پنجاب میں نئی تنظیم سازی کا فیصلہ ،14ستمبر کو اجلاس طلب 

Sep 06, 2024 | 19:37:PM

(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو پنجاب میں از سر نو  تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے نئی تنظیم سازی کی جائیگی۔

تفصیلا ت کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ متحرک ہو گئے ہیں انہوں نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کا اجلاس 14ستمبرکو طلب کر لیا ہے ، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کرینگے،  اجلاس میں پارٹی کی یونین کونسل کی سطح کر نئی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات بارے بھی مشاورت کی جائے گی، پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے، پارٹی عہدیداروں کو نئے بلدیاتی نظام بارے تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں