یو اے ای جوہری پلانٹ  بنانے والاعرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا

Sep 06, 2024 | 19:44:PM
یو اے ای جوہری پلانٹ  بنانے والاعرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یواے  ای گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی معاشی اصلاحات کے باعث نا صرف عرب بلکہ پوری دنیا کو حیران کر رہا ہے اور اب متحدہ عرب امارات نے بجلی کی پیداوار کے لیے عرب دنیا کا اولین جوہری پلانٹ مکمل کرلیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جوہری توانائی کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کی جانب یہ نہایت اہم قدم ہے،اس جوہری برقی پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) سمیت ایمریٹس اسٹیل اور ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کو فراہم کی جائے گی،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری برقی پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پورا ہوگا،یاد رہے کہ اس جوہری برقی پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر نے 2020 میں کام کا آغاز کیا تھا اور اب چوتھا ری ایکٹر بھی مکمل طور پر آپریشنل ہوگیا۔