(انور عباس)پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں بھارت میں قید 14 معصوم پاکستانیوں کو رہائی مل گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے 9 پاکستانی سویلین قیدی اور 5 ماہی گیروں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں قید دیگر 5 ماہی گیروں کو بھی وطن واپس لایا گیا, بھارت میں قید ان پاکستانیوں کو اٹاری- واہگہ سرحد کے ذریعے وطن واپس لایا گیا, پاکستانی ہائی کمیشن, بھارت میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوشیشیں جاری رہیں گی, پاکستانی ہائی کمیشن, ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔