گالی یا گولی حل نہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گالی یا گولی کسی مسئلےکا حل نہیں، ریاست کوکمزورکرنےوالی کوئی بھی تحریک قوم کوقبول نہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھٰیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیےقومی اتفاق رائے موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع و شہدا کی پُروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ آرمی چیف نے اُن کا استقبال کیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان تمام شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان جان نثاروں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور جیم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن اسلحہ پھینک اس سے بھی زیادہ تیزی سے فرار ہوگیا تھا، جس رفتار سے اس نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرنے کی فاش غلطی کی تھی، ملٹری میوزیم میں موجود شرم ناک فرار کے ثبوت ہماری آنے والی نسلوں کو افواج اور قوم کی بے مثال اتحاد اور فتح کی یاد دلاتے رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں امن کی سرحدیں ہیں، قوموں کوخوشحالی کی منزل امن سےملتی ہے، امن کےخواہاں ہیں، اپنی آزادی اورخودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت، ترقی اورخوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، قوموں کی تقسیم ریاست کوکمزور کرتی ہے، کشمیریوں اورفلسطینیوں کے لیے پاکستان آوازبلند کرتا رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی شہہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف
انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبرمیں ہمارے جوانوں نےبےمثال بہادری سےدشمن کےعزائم خاک میں ملائے، وطن پرلخت جگرقربان کرنے والی عظیم ماؤں کوسلام پیش کرتا ہوں، عظیم ماؤں کےبیٹوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے۔